نیٹ فلکس کی سیریز ’دی گڈ نرس‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیٹ فلکس کی سیریز ’دی گڈ نرس‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟
نیٹ فلکس کی سیریز ’دی گڈ نرس‘ کیوں دیکھنی چاہیئے؟

نیٹ فلکس کی سیریز دی گڈ نرس میں دکھایا گیا ہے کہ بعض اوقات میڈیکل جیسے نوبل شعبے سے وابستہ لوگ بھی بڑے گھناؤنے جرم میں ملوث ہوتے ہیں۔

‘دی گڈ نرس کو اکیڈمی کے نامزد ڈائریکٹر ٹوبیاس لنڈھولم نے کرسٹی ولسن کیرنز کے لکھے ہوئے اسکرپٹ کی مدد سے ڈائریکٹ کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس کی اس سیریز کا پریمئر 26 اکتوبر کو ہوا ہے۔

پلاٹ

اس سیریز کی کہانی 2013 میں چارلس گیبر کی لکھی گئی کتاب، ‘دی گڈ نرس: اے ٹرو اسٹوری آف میڈیسن، جنون، اور قتل’ پر مبنی ہے۔

اس سیریز کی کہانی ایک خاتون نرس ایمی کی کہانی پر مبنی ہے جسے شک ہوجاتا ہے کہ اس کا ساتھی چارلی مریضوں کی پراسرار اموات کاذمہ دار ہے ، اس کے بعد وہ سچائی جاننے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ سیریز میں ایمی کا کردار جیسیکا چیسٹین جبکہ چارلی کا کردار ایڈی ریڈمائن نے ادا کیا ہے۔

کاسٹ

جیسکا چیسٹین بطورِ ایمی لورین

ایڈی ریڈمائن بطورِ چارلی کلِن

نیمڈی سوموگھا بطورِڈینی بالڈون

نوح ایمریچ بطوِر ٹم براؤن

کم ڈکنز

ملک یوبہ

ایلکس ویسٹ لیفلر بطورِ ایلکس لورین

کیا چارلس کولن اب بھی زندہ ہے؟

جی ہاں، چارلس ابھی تک زندہ ہے چونکہ اس نے معاہدہ کرلیا تھا اس لئے وہ آج بھی سزائے موت کاٹ رہا ہے۔

چارلس کولن کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟

فلم کا اختتام حقیقی کیس کے بارے میں معلومات کے ساتھ ہوتا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح چارلس کولن کو 2003 میں مسلسل اٹھارہ عمر قید کی سزا سنائی گئی اور وہ اس وقت جیل میں ہیں۔
ایمی کا کیا ہوتا ہے؟

فلم کے آخر میں دکھایا گیا ہے ایمی لورین فلوریڈا میں اپنی بیٹیوں کے ساتھ رہ رہی ہے اور اس وقت اپنی دل کی بیماری کا علاج کروارہی ہے۔

کیا اِس فلم کو دیکھنا چاہیئے؟

فلم میں معاشرے کی بھیانک سچائی دکھائی گئی ہے کہ کس طرح نوبل شعبے سے منسلک افراد مختلف جرائم سے منسلک ہوتے ہیں، فلم کی کہانی بہت مختلف ہے اور اسے ضرور دیکھنا چاہیئے۔

Related Posts