لندن: دنیائے فٹبال کے معروف کھلاڑی اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے اجازت کے بغیر سعودی عرب کا دورہ کرنے پر دو ہفتوں کے لیے معطل کردیا۔
گزشتہ سال ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اِن دنوں چھٹیاں منانے کیلئے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
تاہم بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر فرانسیسی کلب پی ایس جی نے لیونل میسی کو دو ہفتے کے لیے معطل کردیا۔
ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد
کلب کے مطابق دو ہفتے کی معطلی کے دوران میسی نہ ہی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کسی میچ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
میسی نے پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے 71 میچز میں 31 گول کیے ہیں اور ان کا کلب کیساتھ معاہدہ رواں سال ختم ہوگا۔
یاد رہے کہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر سعودی وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔