کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ
کراچی میں کورونا کی چوتھی لہر،وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ

کراچی: کورونا وائرس کی چوتھی لہر سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیٹرز کے داخلے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے باعث فیصلہ کیا گیا.وزیراعلی ہاؤس کے میڈیا سیل، پروٹوکول سیل، پبلک کمپلینٹ سیل سمیت 14 دفاتر کے علاوہ سی ایم ہاؤس کے دیگر محکمے بند رہیں گے۔

وزیراعلی ہاؤس کے بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کرینگے،وزیراعلی ہاؤس کے میڈیا سیل سمیت کھلے محکموں میں صرف 50 فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی چوتھی لہر سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کے وزیراعلی ہاؤس کے دفاتر کو بند کیا گیا ہے۔

6بجے بازار وں کی بندش:
دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ایس ای پیز کی پابندیوں اورحکومت سندھ کی جانب سے مارکیٹوں کی شام6بجے بندش سے ہیئرڈریسرز اور بیوٹی پارلرز ویران دکھائی دینے لگے جبکہ رات کے وقت دکانوں کے بند ہونے سے نوجوانوں نے بھی ہیئرڈریسرز شاپ کا رخ بند کردیا۔

کورونا وائرس کے سبب شادی ہالوں پر عائد پابندی سے نہ صرف شادیاں کم ہوگئی ہیں بلکہ دولہا اوردلہن نے بھی سجنا اور سنورنا کم کردیا ہے جس کی وجہ سے ہیئرڈریسرز اوربیوٹیشنز کا کاروبار 60سے70فیصد تک گھٹ گیا ہے۔

شادی کے سیزن میں دولہا کے ساتھ آنے والے دیگر دوست اور رشتے دار بھی فیشنل کرانا ضروری سمجھتے تھے مگر اب نہ صرف شادیاں بھی سادگی سے ہونے لگی ہیں بلکہ مہمانوں کو دعوت دینے کا رواج بھی ختم ہوکر رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا کاروبار اور دفاتر 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، خرم شیر زمان

Related Posts