مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں، شاہ محمود قریشی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ
پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی خبریں باعث افتخار و مسرت ہیں، وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی بنیاد (ن) لیگ نے رکھی اور ہم اب فصل کاٹ رہے ہیں،میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھنا حکومت کے لئے چیلنج ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی مافیا کے گٹھ جوڑسے قیمتیں پھر بڑھ رہی ہیں، قیمتوں میں استحکام کے لئے ہم نے گندم اور چینی کی امپورٹ کا فیصلہ کیا ہے، گیس،بجلی اور پٹرول کی قیمت بڑھ جانا حکومت کے لئے چیلنج ہے، قوم کو (ن) لیگ کے بجلی اور گیس سے متعلق کئے گئے معاہدوں نے جکڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے عوام نے منتخب کیا ہے، انہیں سلیکٹڈ کہنا بند کیا جائے، پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے، وہ بکھر جائیں گے جس کا آغاز ہو چکا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد لانے والوں نے عمران خان کو وزیراعظم تسلیم کرلیاہے، پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ کے ساتھ معاہدے میں ہمارا کوئی تعلق نہیں، اس معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت جس کو بھی نامزد کرے گی اپوزیشن اس پر اعتراض کرے گی، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید ایک عزت دار جج رہے ہیں۔

اگر براڈ شیٹ معاملے پر اپوزیشن کا دامن صاف ہے تو گھبرانا نہیں چاہیے، اپوزیشن کو نکتہ چینی کی بجائے اپنے صفائی پیش کرنی چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے، افغانستان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی انتظامیہ کو خطوط لکھے ہیں، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی سمت کا تعین کرلیا ہے۔