وزیر خارجہ کا دہشت گردوں کیخلاف افغانستان میں گھس کر کارروائی کا عندیہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نےا فغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت  گردی کو روکے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان سے  دہشت گردی کو  روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس سلسلے میں افغانستان کو مدد کی ضرورت ہے  تو ہم تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تمام افسران مل کر کام کریں، پاکستان کو آگے لے جاناہے، آرمی چیف

دفترخارجہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں افغان انتظامیہ پاکستان پر حملے کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی، اگر استعداد کار کا مسئلہ ہے تو ہم افغانستان کی مدد کو تیار ہیں  اور اگر کارروائی  کرنے میں نیت کا مسئلہ ہے تو یہ الگ بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کے تناظر میں اپنے دفاع کے لیے عالمی قانون پر عمل کریں گے۔ اگر افغان حکام کارروائی نہیں کرتے تو افغانستان کے اندر کارروائی ہمارا ایک ایکشن ہوسکتا ہے، مگر یہ بہرحال ہمارا پہلا آپشن نہیں ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ نیٹو نے جو اسلحہ اور  سامان رسد چھوڑا ہے وہ بعض جگہوں پر دہشتگردوں کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، ہم بلاکس کی سیاست میں نہیں ہیں۔

Related Posts