کروشیا اور آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی بس میں سیر کرنے پاکستان پہنچ گیا۔
پیٹر اور علینا میکارتھی پاکستان کی ثقافت دیکھنے کے خواہش مند ہیں، انہوں نے سفر کے لیے خصوصی بس تیار کروا رکھی ہے جس میں کچن اور بیڈ روم کے علاوہ جم بھی موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بابر اعظم کی دورانِ حج کھلے آسمان تلے زمین پر سوتے تصویر وائرل
جوڑے کی دوبلیاں بھی ان کی شریک سفر ہیں، سفر کی ابتدا دبئی سے کی ہے۔
پیٹر اور علینا میکارتھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کلچر بہت خوبصورت ہے اور ہم نے سفر کے لیے اس بس کو خاص تیار کیا ہے اس سے قبل ایران، ترکیہ، جارجیا اور آرمینیا گھومنے کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
سیر و سیاحت کے شوقین جوڑے کی رہائش گاہ ان کی بس ہی ہے، اس میں رہتے ہیں اور جی بھر کے سیر و سیاحت بھی کرتے ہیں۔
علینا میکارتھی کو پاکستانی کھانے خاص طور پر بریانی اور کڑھائی بہت پسند ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے پاکستان سے بہت پیار ملا ہے۔
پیٹر اور علینا پاکستان میں دو ماہ تک قیام کرنا چاہتے ہیں، اس دوران وہ ساحل سمندر اور بلند و بالا پہاڑوں کے نظارے کرنے کے ساتھ پاکستان کی ثقافت کے سبھی رنگ دیکھنا چاہتے ہیں۔