کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے “پہلا محمود مولوی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کا آغاز مورخہ 11نومبر2019ء بروز پیر سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر ہوگا ۔
پر وقار افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کرینگے ۔
ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ وفاقی وزارت ساحلی امورکے مشیر محمود مولوی کی کھیلوں میں بے مثال خدمات کے اعتراف کے حوالے سے KBBAنے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے ٹورنامنٹ میں کراچی کی 6ٹاپ باسکٹ بال ٹیمیں جو سنگل لیگ کی بنیاد پر حصہ لیں گی۔
مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی سیریز: لاہور کا نشتر اسپورٹس کمپلیکس آج سے عوامی سرگرمیوں کے لیے بند