لاہور،سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، مزید فیکٹریاں بھی زد میں آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، مزید فیکٹریاں بھی زد میں آگئیں
سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ بے قابو، مزید فیکٹریاں بھی زد میں آگئیں

لاہور: سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں شدید نوعیت کی آگ پر کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی کیمیکل فیکٹری میں صبح 6 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جانے لگیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارہ فائرٹینڈر اور 35 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں،تاہم کیمیکل کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔کیمیکل کے باعث شدت میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

عینی شاہدین نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے علاقے میں 3 دھماکے سنے گئے ہیں۔جس کے باعث فیکٹری کی چھت بھی گرگئی، آگ کی شدت اور شعلوں کے باعث قریب موجود فیکٹریاں بھی اس کی زد میں آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور سلنڈر پھٹ گیا، دھماکے سے 2 خواتین اور 4 بچے جھلس گئے

Related Posts