کراچی کے علاقے گلبائی میں قائم کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پر فائربریگیڈ کے عملے قابو پالیا ہے ۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سائٹ ایریا گلبائی ماڑی پور میں فیکٹری میں آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی سائٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سائیٹ ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ گلبائی میں کیمیکل فیکٹری میں لگنے والی آگ پا قابو پالیا گیا ہے ۔ آگ پر قابو پانے میں دو گھنٹے لگے ۔ آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی جہاں پر فیکٹری کا گودام واقع تھا۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا ، تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے میں دیر فیکٹری میں رکھے ہوئے کیمیکل کی وجہ سے ہوئی ۔ تاہم اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ فیکٹری مالکان اپنی فیکٹریز اور گوداموں میں آتشزدگی کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں ۔غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایم ڈی انڈسٹریل زونز کو دورہ کرکے ورکرز کے لئے اٹھائے گئے سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس ، رینجرز اور مختلف ریسکیو ٹیموں کے کارکنان کی بڑی تعداد امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے فیکٹری کے باہر پہنچ گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے فائربریگیڈ حکام کی جانب سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے ہی بتایا جاسکتا ہے کہ آگ کیسے لگی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث کارشوروم مالکان پر مقدمہ درج