پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس معطل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو عرب نیوز

سنگاپور سے پاکستان اور یورپ کو ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ساؤتھ ایسٹ ایشیا مڈل ایسٹ یورپ کیبل کو انڈونیشیا کےقریب کٹ لگ گئے، آپٹیکل فائبر سب میرین کیبل پر پانچ کٹ لگے۔

ذرائع ابلاغ پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کیبل کو ٹھیک ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ آپٹیکل فائبر کیبل کٹنے سے مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک متاثر ہوگئی ہے اور پاکستانی صارفین کو شام کے وقت میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا۔

ذرائع پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ مشرقی سمت سے آنے والی ٹریفک 10 فیصد سے بھی کم ہے، مشرقی سمت سے آنے والی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل ذرائع پر شفٹ کردیا گیا ہے۔

Related Posts