کراچی: وفاقی حکومت نے سندھ کے سب سے بڑے جناح اسپتال کراچی کو بورڈ آف گورنرز کے ماتحت کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ وفاق کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹی فیکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق جناح اسپتال کے بورڈ آف گورنرز میں مشتاق قاسم چھاپرا، رونق لاکھانی، ڈاکٹر محمد عرفان داؤدی اور راشد خان شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاق نے بورڈ آف گورنرز کی تشکيل کا نوٹیفکیشن فيڈرل ميڈيکل ٹيچنک انسٹی ٹيوشنز آرڈيننس کی شق 4 کے تحت جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے بورڈ آف گورنرز بھی تشکیل دینا شروع کردیئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ کے معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
وزارت صحت سندھ کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کی درخواست کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، وفاقی حکومت کو 100 ارب روپے کلیئر کرنے ہوں گے جو سندھ حکومت نے ان اسپتالوں پر لگائے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت کا کراچی کے 555 نالوں کی ری ماڈلنگ کا فیصلہ