پیٹرول کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے،سید ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی، ناصرحسین شاہ
پی ٹی آئی صرف بے روزگاری اور مہنگائی کرنے میں کامیاب ہوئی، ناصرحسین شاہ

کراچی:صوبائی وزیر اطلاعا ت، بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرول /آئل کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے اور اس پر بھی ایک کمیشن بننا چاہئے جو کہ اس بات کا جائزہ لے کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ جب پوری دنیا میں آئل کی قیمتیں کم ہیں تو ہمارے ملک میں پٹرول کا بحران آیا ہوا ہے۔آخر اس کی کیا وجہ ہے عوام الناس پریشان ہیں جس کا احساس وفاقی حکومت کو نہیں ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے تجویز پیش کی ہے کہ ورچویل اجلاس بلانا چاہئے کیونکہ کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں ہے کہ ہم سب لوگ اکھٹے اتنے طویل وقت کے لئے جمع ہوجائیں،اس لئے انہوں نے کہ کہ ورچویل اجلاس کی تجویز بہت بہتر ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں ہمیں اس سے مستفید ہونا چاہئے تاکہ ہم مزید بیماریوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت ہی آسانی سے بجٹ کی تقریر ہو سکتی ہے اور ورچویل اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مثبت اقدام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی اس پر متفق ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی اسی طرح سے منعقد کیا جائے گا۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نیب نے وزیر اعلیٰ سندھ کو چند دن پہلے بلایا تھا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تمام کارروائی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی تھی لیکن ان کو بلایا گیا انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں سے بھی اسی طرح پوچھ گچھ ہو سکتی تھی۔ پوری دنیا میں عصر حاضر میں اسی طرح کا طریقہ کار رائج ہے۔لیکن ان حالات میں لوگوں کو اس طرح طلب کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی خدمات اسپیکر قومی اسمبلی لے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے سندھ اسمبلی کو ورچویل اجلاس کے لئے وزارت سائنس کی خدمات پیش کی ہیں ان کی اس پیشکش کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Related Posts