وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سیلاب کے باعث پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹراور پیاز کی درآمد کی اجازت دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سیکریٹری ریونیو ڈویژن عاصم احمد نے 30 اگست 2022 کو ٹماٹر اور پیاز کی درآمد اور ٹیکس استثنیٰ کی سمری غور اور منظوری کے لئے وزیراعظم کو بھجوائی تھی۔

سمری میں حالیہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال اور اس کے نتیجے میں زرعی اجناس خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر کی ملک میں بڑھتی قلت کا حوالہ دیتے ہوئے درآمد کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 30 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دے دی اور موجودہ ہنگامی حالات میں ان اشیا کی درآمد پر ٹیکس استثنیٰ دے دیا ہے۔

معلوم رہے کہ 29 اگست کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت لوگوں کی سہولت کے لیے بھارت سے سبزیاں و دیگر اشیائے خورونوش درآمد کرنے پر غور کرسکتی ہے کیونکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔

Related Posts