ریلیف کیمپ سے نکالا جارہا ہے، کہاں جائیں؟ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین سراپا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلیف کیمپ سے نکالا جارہا ہے، کہاں جائیں؟ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین سراپا احتجاج
ریلیف کیمپ سے نکالا جارہا ہے، کہاں جائیں؟ خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین سراپا احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خیبرپختونخواہ میں عبدالولی خان اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ریلیف کیمپ سے نکالا جا رہا ہے، ہمارے سر تو چھت بھی نہیں ہے ہم کہاں جائیں گے۔

متاثرین نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ان کا پانی بند کر دیا ہے اور فلاحی اداروں کی جانب سے دی جانے والی امداد بھی روک دی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بحالی کا کام شروع کیا جا رہا ہے، متاثرین اگر کیمپوں میں رہیں گے تو سروے اور بحالی کا کام نہیں ہو پائے گا۔

دوسری جانب فقیر آباد کے قریب سیلاب متاثرین اورخاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میں جھگڑا ہوگیا۔

سیلاب متاثرین نےریلیف کیمپ میں منتقلی سے مبینہ انکار کردیا، حکام کی جانب سے زیادہ اصرار کرنے پر متاثرین نے فائرنگ کردی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائرنگ میں محفوظ رہیں۔

Related Posts