وفاقی کابینہ کا اجلاس، نیشنل کلین ائیر پالیسی کی منظوری دیدی گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس، نیشنل کلین ائیر پالیسی کی منظوری دیدی گئی
وفاقی کابینہ کا اجلاس، نیشنل کلین ائیر پالیسی کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں نیشنل کلین ائیر پالیسی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے نیشنل کلین ائیر پالیسی پر بریفنگ دی گئی، 2021ء میں پاکستان کا شمار دنیا کے 3 آلودہ ترین ممالک میں تھا، کراچی، لاہور کا شمار دنیا کے انتہائی آلودہ ترین شہروں میں ہوتا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک شرکا کوبتایا گیا کہ نیشنل کلین ائیر پالیسی ملک میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے اقدامات میں معاون ثابت ہو گی، نیشنل کلین ائیر پالیسی کے تحت نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دی جائے گی، نیشنل ایکشن کمیٹی کو ایک ٹیکنیکل کمیٹی معاونت فراہم کرے گی۔

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ فضائی آلودگی پاکستان میں بڑا مسئلہ بن چکا ہے، 2019ء میں فضائی آلودگی سے 2 لاکھ 35 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں، فضائی آلودگی نے پاکستان میں زندگی کا دورانیہ کم کر دیا ہے اور موسم سرما میں سموگ کا مسئلہ خطرناک بن جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:کوئٹہ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیشنل کلین ائیر پالیسی پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی،پالیسی کا مقصد شہریوں کو سانس لینے کے لئے صاف فضا کی فراہمی ہے۔

Related Posts