وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

کراچی: وفاقی کابینہ نے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے غلام نبی میمن کا نام آئی جی سندھ کیلئے تجویز کیا تھا، کابینہ نے اسٹیبلمشنٹ ڈویژن کی سمری پر آئی جی سندھ کی تعیناتی کی منظوری دی،غلام نبی میمن پولیس سروس گریڈ 21 کے آفیسرسندھ میں تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیا گیا فیصلہ بالکل نامناسب ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے تقررکیلیے وفاقی حکومت سے مشاورت جاری ہے، اس وقت ہم نے قائم مقام آئی جی لگایا ہوا ہے، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، تاہم آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق عدالتی حکم نامناسب ہے، ہائی کورٹ کے تمام احکامات کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عدالت کا آئی جی سندھ کو ہٹانے کا فیصلہ بالکل نامناسب ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اُن کا کہنا تھا کہ آئی جی کی تقرری وفاقی حکومت کی مشاورت سے کی جاتی ہے، سینئر پولیس آفیسر کو قائم مقام آئی جی لگایا گیا ہے، عوام کاتحفظ یقینی بنانے کیلئے ا قدامات کررہے ہیں۔

Related Posts