سسر نے اپنی بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سسر نے اپنی بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی
سسر نے اپنی بہو کو بھی نہ بخشا، نئی نویلی دلہن سے 8روز تک جنسی زیادتی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار کے تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد میں سسر نئی نویلی دلہن کو 8 روز تک مسلسل جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،دلہن اقراء عباس نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد کی رہائشی خاتون خالدہ بی بی نے ایم ایم نیوزکو بتایا کہ میری پوتی اقراء عباس کا نکاح دانیال خان سے تین ماہ قبل ہوا تھا اور رخصتی آٹھ دن قبل ہوئی تھی۔

خالدہ بی بی کے مطابق میری پوتی اقراء عباس نے مجھے بتایا کہ میرے سسر گل فراز نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور مسلسل 8روز تک یہ سلسلہ جاری رہا۔

دلہن کے مطابق میرا خاوند صرف شادی والے دن شام تک گھر میں موجود تھا اس کے بعد میں نے کبھی اپنے خاوند کو گھر پر نہیں دیکھا میرا سسر ہی میرے ساتھ زناء کرتا رہا۔

پہلے پہل تو میں بدنامی کے ڈر سے میں چپ رہی لیکن اب یہ سب کچھ مجھ سے برداشت نہیں ہوتا،میں نے اس صورتحال سے تنگ آکر اپنی دادی کو تمام واقعے سے آگاہ کیا۔

خالدہ بی بی نے ایم ایم نیوز کو مزید بتایا کہ میری پوتی کا سسر میری پوتی کے ساتھ گناہ کبیرہ کا مرتکب ہوا ہے، میں نے فوری طور پر متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو پولیس نے میری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم گل فراز کے خلاف زناء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ پر کس لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا؟

میری حکام بالا پولیس سے اپیل ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا چکا ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا اور ملزم کو مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

Related Posts