اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا آفیشل پارٹنر بن گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا آفیشل پارٹنر بن گیا
اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا آفیشل پارٹنر بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاتھ وے کرکٹ کا آفیشل پارٹنر بن گیا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں فریقین نے ایم او یو پر دستخط کردئیے ہیں۔

معاہدے کے تحت اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ پی سی بی کے پاتھ وے کرکٹ پروگرام کا حصہ بننے والے کوچز کے تمام اخراجات برداشت کرے گا۔ ابتدائی طور پر یہ معاہدہ تین سال کے لیے کیا گیا ہے، تاہم اس میں بعدازاں باہمی رضامندی کی بنیاد پر توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچز نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں موجود باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔ عالمی شہرت یافتہ یہ کوچز ان کھلاڑیوں کو فاسٹ باؤلنگ، اسپن باؤلنگ، فیلڈنگ/وکٹ کیپنگ، بیٹنگ اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تربیت فراہم کریں گے۔

رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ پاتھ وے کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنا ان کا ایک بڑا ہدف تھا، وہ یہ عہدہ سنبھالتے ہی نوجوان کھلاڑیوں کو ملک بھر میں معیاری پریکٹس کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان میں پاتھ وے کرکٹ میں انقلاب لا سکتا ہے۔ اس تین سالہ معاہدے کے ذریعے، اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں شامل عالمی شہرت یافتہ کوچز پاکستان کے 100 نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ گراس روٹ کی سطح پر اس سرمایہ کاری کے اثرات طویل مدتی ہوں گے، جو آنے والی نسلوں کے لیے ملک میں کھیل کے منظر نامے کو بدل کر رکھ دیں گے۔

غیاث خان، صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ:

غیاث خان کا کہنا ہے کہ اینگرو پختہ یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کے نوجوان عظیم صلاحیتوں سے مالال مال ہیں، اس ٹیلنٹ کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ نوجوانوں کی ترقی میں کھیلوں کا کردار بہت مثبت ہے اور وہ ہمیشہ اس کی حمایت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کون کریگا؟

غیاث خان نے کہا کہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کے فروغ کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک فرنچائز سے شراکت داری کے بعد، انہوں نے کراچی کے ایک قابل ذکر فٹبال کلب کو بھی اسپانسر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کے آغاز کے لیے بہت پرجوش ہیں اور وہ مستقبل کے ستاروں کی نشو ونما میں اپنا کردار جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

Related Posts