لاہور میں 3 سالہ بچی کو اغواء کرنے والا سگا باپ نکلا، بچی کو قصور سے برآمد کرلیا گیا۔
لاہور کے علاقے رائے ونڈ سے 3 سالہ بچی کے اغواء کا ڈراپ سین ہوگیا، اور پولیس کے مطابق سگا باپ ہی اپنی بیٹی کے اغوا کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کرتے ہوئے بیان دیا کہ اس نے اپنے باس کے کہنے پر اپنی ہی 3 سالہ بچی نویدہ کے اغوا کا ڈراما رچایا۔
ملزم نے بتایا کہ بچی کے والد کا باس اپنے مخالفین کو مقدمات میں پھنسانا چاہتا تھا، اور اس نے ملزم کو اپنی بچی کو رائے ونڈ سے نامعلوم جگہ منتقل کرنے کا کہا۔
پولیس کے مطابق بچی کے اغواء کی اطلاع پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو بچی کے اغوا کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آئیں، تفتیش کا دائرہ وسیع کیا گیا اورملزم کو گرفتار کرکے بچی کو قصور سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔