معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف بھارتی اداکارہ نے محبت میں ناکامی پر زندگی کا خاتمہ کرلیا

ممبئی: بھارت کی معروف اداکارہ دیپا عرف پارلن جیسکا نے محبت میں ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ دیپا عرف پارلن جیسکا کا تعلق بھارت کی ریاست تمل ناڈو سے تھا۔وہ اپنے دوست پربھاکرن کے ساتھ رہ رہی تھیں،جبکہ گزشتہ روز انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق جب انہوں نے جب مسلسل رابطہ کرنے پر جواب نہیں دیا تو انہوں نے پربھاکرن سے رابطہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ پربھاکرن کو بھی دیپا کی خودکشی کا علم نہیں تھا، اس نے جب گھر جا کر دیکھا تو وہ کمرے میں پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھیں۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے ایک تحریری نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں دپیا نے لکھا کہ مجھے ایک شخص سے محبت تھی مگر کامیاب نہ ہوسکی اس لیے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہی ہوں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کی قربتوں کا چرچا

پولیس نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، واضح رہے کہ دیپا عرف پارلن جیسکا متعدد فلموں میں چھوٹے موٹے کردار نبھا چکی ہیں۔جس سے انہوں نے کافی مقبولیت حاصل کرلی تھی۔

Related Posts