اسلام آباد: ملک بھر میں توانائی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال بڑھ کے 5 ہزار 141 میگاواٹ تک جاپہنچا، لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں بھی اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار 23 ہزار 759 میگاواٹ اور طلب 28 ہزار900 میگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق شارٹ فال کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 49 پیسے سستا ہوگیا