الیکشن کمیشن کا عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن کا عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر جرمانہ عائد
الیکشن کمیشن کا عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر جرمانہ عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پی ٹی آئی جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر جرمانہ عائد کردیا۔

پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر 50،50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت منظوری کے بعد روبکار جاری

ذرائع کے مطابق 10 وزرا اور مشیروں پر بھی 50،50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Posts