اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے گئے ضمنی انتخابات میں سے 4 حلقوں میں الیکشن کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی۔
پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 9 اکتوبرکو کروائی جائے گی۔ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔
عمران خان سیاست کیلئے سیلاب متاثرین کی امداد رکوانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سے انتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی،التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا۔چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوریدی گئی۔
سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیرمشروط معافی مانگ لی