ملکہ برطانیہ کا 1986 میں لکھا جانے والا خفیہ خط 63 برس بعد کھولا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کچھ روز قبل دنیا سے رخصت ہونے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ خط ہے جسے انہوں نے 1986 میں لکھا تھا جبکہ 63 برس بعد اسے کھولا جائے گا۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے، کہ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا جبکہ اس خط کو شہر کی ایک مشہور عبارت میں چھپا کر رکھا گیا ہے۔

یہ سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ملکہ الیزبتھ کی جانب سے اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کے بعد لکھا تھا، ملکہ کے عملے کو بھی معلوم نہیں ہے کہ اس خط میں کیا لکھا گیا ہے۔ یہ خط شیشے کے ایک کیس میں رکھا گیا ہے، اس کیس سے صرف ملکہ کی ہدایات نظر آتی ہیں۔

ملکہ کی جانب سے ان ہدایات میں لکھا گیا ہے کہ یہ خط آسٹریلوی شہر سڈنی کے میئر کیلئے ہے۔ براہ کرم اسے 2085 میں اپنے انتخابات کے مناسب کسی دن کھولیے گا اور سڈنی کے شہریوں کو میرا پیغام پہنچائیے گا۔

واضح رہے کہ ملکہ 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں تھیں جبکہ ان آخری رسومات 19 ستمبر کو لندن میں ادا کی جائیں گی۔