ا سلام آباد:ای سی سی نے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، گورنر سٹیٹ بنک اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی، اجلاس میں پاکستان کی شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔
این ڈی ایم اے کی طرف سے شام کیلئے اشیائے خوردنی فراہم کی جائیں گی،شام میں پاکستان مشن 4.42 کروڑ سے 200 ٹن چاول اور 200 ٹن آٹا خریدے گا۔
ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے چین سے 12 ڈرونز کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ کی بھی منظوری دی گئی ای سی سی نے مزید دو لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری بھی دے دی۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کرے گا،،ای سی سی نے 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی بھی منظوری دیدی،اجلاس میں این ڈی ایم اے کیلئے 150 ملین ڈالر کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مزید گر گئیں، پاکستان میں مستحکم