اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کےلیے ٹینڈر کی منظوری دے دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا
شوگرملوں نے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایک لاکھ ٹن چینی در آمد کرنے کے لیے ٹینڈر کی منظوری دے دی ہے۔ ٹینڈر کی منظوری وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق کپاس کی امدادی قیمت طے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی 15 روز میں کپاس کی امدادی قیمت کا تعین کرے گی۔  نیشنل شپنگ کارپورشن کے واجبات دلانے کے لیے خصوصی ہدایت کی گئی ہے، ای سی سی کی ہدایت میں کہا گیا کہ پٹرولیم ڈویژن، پی ایس او اور وزارت خزانہ واجبات ادا کریں۔

اعلامیے کے مطابق  یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی 15 جولائی  تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ای سی سی کا کہنا ہے کہ پانچ بنیادی اشیا کی سبسڈی کا طریقہ کار از سر نو طے کیا جائے، سبسڈی کے طریقہ کار تعین کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے، قائم کی گئی کمیٹی 15 دن میں رپورٹ دے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق پاور اور فنانس ڈویژن کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی ادائیگی کیلئے دو ہفتوں میں حل پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 10 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی ہے، پاکستان اکیڈیمی آف رورل ڈیولپمنٹ کیلئے 20.70 ملین تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

افسران کیلئے ڈسپیریٹی رڈکشن الائونس کی مد میں ایک ارب روپے کی گرانٹ منظور  کی گئی جبکہ بین الصوبائی کوآرڈینیشن ڈویژن کیلئے 16.70 ملین کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔ ای سی سی نے خارجہ امور کے لیے 2 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ  کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں داخلہ ڈویژن کی ایف سی بلوچستان کیلئے ایک ارب ایک کروڑ کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی، ایف بی آر کو ادائیگیوں کیلئے 45.66 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں نے ہمیشہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا، دفتر خارجہ  

Related Posts