وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ای چالان سسٹم کا باضابطہ اجراء کر دیا گیا ہے آئی جی پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر سیف سٹی میں افتتاح کیا۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ای چالان جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سسٹم سیف سٹی کے کیمرے سے منسلک کیا گیا ہے،اب ٹریفک قوانین کے خلاف کی ورزی کرنے والا ہر شخص کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں سکتا۔

ہر قسم کی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو جائے گی، ای چالان گاڑی یا موٹر سائیکل کے مالک کے گھر وصول ہوگا۔

جاری شدہ سی چالان متعلقہ شخص کو دس دن کے اندر جمع کرنا ہوگا، بصورت دیگر متعلقہ تھانے میں گاڑی بند کر دی جائے گی۔

شہری ایک چالان کی رقم جے ایس بینک موبائل اکاؤنٹ جیز کیش سمیت دیگر اکاؤنٹ کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں،یہچالان سسٹم ایکسائز آفس کے ساتھ بھی منسلک ہو گا، یہ چالان سسٹم متعارف کروائے جانے کا مقصد صرف ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔

Related Posts