انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 8پیسے بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

کراچی: انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر8پیسے اوپر چلی گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید160.32روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.37روپے سے بڑھ کر160.45روپے ہو گئی۔

جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 160.40روپے سے اور قیمت فروخت160.70روپے پر بدستور برقرار رہی۔ دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید193روپے سے بڑھ کر193.50روپے ہوگئی۔

جبکہ قیمت فروخت195روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212.50روپے سے بڑھ کر216روپے اور قیمت فروخت214.50روپے سے بڑھ کر218روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں: برآمدات پر ای فارم کا استثنیٰ،اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہیں، ایف پی سی سی آئی

Related Posts