کراچی: ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے، پیر کو178روپے کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک موقع پر ڈالر19 پیسے تک مہنگا ہوا لیکن مجموعی طور پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے بڑھکر 177.80روپے اور قیمت فروخت177.90روپے سے بڑھ کر178.00روپے ہو گئی۔
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 179.20روپے سے بڑھ کر179.50روپے اور قیمت فروخت179.70روپے سے بڑھ کر180.00روپے ہو گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یور و 2.50روپے مہنگا ہو گیا جس سے یوروکی قیمت خرید 200روپے اور قیمت فروخت 202روپے پربرقرار رہی۔
مزید پڑھیں: اب پاکستان میں اپنا بینک اکاؤنٹ کھولنا بہت آسان ہوگیا، رضا باقر