کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوکر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 290 روپے 70 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 291 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
لوگوں نے موٹرسائیکلوں میں خطرناک ایل پی جی کٹس لگوانا شروع کردیں
ادھر اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 293 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 151 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 572 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔