کراچی، مقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مقامی کرنسی مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 60پیسے کی کمی سے165.25روپے اور اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے165.60روپے کی سطح پر آگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستا ن کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.65روپے سے گھٹ کر165.05روپے اور قیمت فروخت165.85روپے سے گھٹ کر165.25روپے پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 40پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید165.70روپے سے گھٹ کر165.30روپے اور قیمت فروخت166روپے سے گھٹ کر165.60روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں 20پیسے کامزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید193روپے سے بڑھ کر193.20روپے اور قیمت فروخت195روپے سے بڑھ کر195.20روپے ہو گئی۔

جبکہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت 215روپے ہوگئی۔

Related Posts