انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمزید بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، مزید 52پیسے سستا ہوگیا

کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر گر گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 168.40روپے سے بڑھ کر168.65روپے اور قیمت فروخت168.50روپے سے بڑھ کر168.75روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 169.60روپے سے بڑھ کر169.70روپے اور قیمت فروخت170روپے سے بڑھ کر170.10روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت199.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے ہو گئی تاہم برطانو ی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرارر ہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 8ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1773ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج،100انڈیکس مزید400پوائنٹس گھٹ گیا

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 250روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر1لاکھ13ہزار250روپے اور214روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار94روپے پر جا پہنچی۔

Related Posts