پیدائشی طور پر معذور بچی نے عزم و ہمت کی اعلیٰ مثال قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: جب ارادے مضبوط اور پختہ عزم ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راہ میں حائل نہیں ہوتی۔وہاڑی سے 8 کلومیٹر دور گاوں میں ایک ایسی بچی ہے جو پیدائشی طور پر معذور ہے۔21 سے 22 سال عمر کی بچی کا پیدائشی طور پر دونوں بازوں سے معذور ہے جبکہ اس کا قد 2صرف فٹ ہے۔

گاؤں نمبر 97 کی رہائشی فرحانہ حنیف نے معذوری کے باوجود ہمت نہیں ہاری،فرحانہ کو پڑھنے کا بہت شوق ہے۔اور حال ہی میں فرحانہ نے بی اے کے امتحانات دیئے ہیں۔فرحانہ معذوری کے باوجود اپنے پاؤں اور منہ سے لکھتی ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران فرحانہ نے بتایا وہ ٹیچر بننا چاہتی ہے۔اب بھی فرحانہ گھر میں بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دیتی ہے۔فرحانہ نے بتایا کہ وہ کھانا تو نہیں بنا سکتی مگر بہن بھائیوں کے کام بھی کرتی ہیں۔

ایم ایم نیوز سے بات کرتے ہوئے فرحانہ نے کہا کہ تمام معذور افراد کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ اگر وہ چاہیں اور ہمت کریں تو وہ پاکستان کے مفید شہری بن سکتے ہیں اور ملک و قوم کے کام آسکتے ہیں۔

فرحانہ نے بتایا کہ حکومت سے درخواست کرنا چاہتی ہوں کہ دوران امتحان مجھے زیادہ وقت دیا جائے کیونکہ مجھے پاؤں سے لکھنا ہوتا ہے، باقی طالبات ہاتھ سے لکھ کر امتحان دیتی ہیں۔

ایم ایم نیوز کی وساطت سے فرحانہ حنیف نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ اسے ٹیچر کی ملازمت دی جائے تاکہ وہ بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم کو بھی جاری رکھ سکے۔

Related Posts