صحافت نے حکمرانوں کو عوامی مسائل حل کرنے پر مجبور کیا، حنید لاکھانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزا ز میں حنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں ظہرانہ، پی ٹی آئی رہنما نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کے اراکین کو سندھ کی ثقافتی اجرک، ٹوپی اور گلدستہ پیش کیا۔

ظہرانے میں پریس کلب گورننگ باڈی ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی حنید لاکھانی نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں پریس کلب کا اپنا ایک منفر دمقام ہوتاہے اور پریس کلب صحافیوں کی بقا اور بہتری کے لیئے کام کرتا ہے۔

صحافت کسی بھی ریاست کا اہم ستون ہوتا ہے اور پریس کلب اس ستون کی وہ بنیاد ہوتی ہے جو سارے حصے کو آپس میں جو ڑ کر رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ پریس کلب کابینہ کے اراکین سے صحافیوں کو امیدیں وابستہ ہوتی ہیں امید ہے کہ نو منتخب اراکین صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

صحافی برادری کے کندھوں پر عوام کے مسائل، ریاستی کوتاہیاں اور معاشرتی برائیاں اجاگر کرنے کی اہم ذمہ داریاں ہوتی ہیں اتنی مشکل اور خطرناک ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیئے صحافیوں کو بہت سارے مسائل و مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ دیگر ممالک کی نسبت ہمارے معاشرے میں صحافیوں کو زیادہ مشکلا ت ہیں اور اپنے پیشہ وارانہ امور کو سر انجام دینے کے لیئے زیادہ محنت اور مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتاہے، بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے کبھی بھی صحافیوں کے لیئے کوئی کام نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ جب ظلم یا نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا تو کس طرح سے عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے کر پائیں گی، صحافت کو استعاراتی سطح پر ریاست کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ امید کرتے ہیں نو منتخب اراکین گورننگ باڈی صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اور صحافت کے بہتری کے لیئے جامع اقدامات کریں گے اور کراچی کی پوری صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کے ووٹ کا حق ادا کریں گے۔