پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا

سنچورین: پاکستان اور میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کےدرمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ کل سنچورین کے میدان میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کے 5 اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ انڈین پریمیر لیگ کھیلنے کے لیے کونٹین ڈی کوک ، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی بھارت روانہ ہو گئے ہیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ سیریز کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی۔ تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ سنچورین میں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے، مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی جانب سے آخری روز بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز شامل تھیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا۔

Related Posts