ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ
ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، قومی اقتصادی کونسل نے ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواکے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے۔

اجلاس میں بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک ہوئے۔

قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ملک بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ توانائی بچانے کیلیے دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:الزامات لگا کر جج کو بینچ چھوڑنے کا نہیں کہا جا سکتا، چیف جسٹس

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ کمرشل ایریاز آٹھ بجے بند ہوں گے، گرین انرجی کو فروغ دیں گے،ایل ای ڈی بلب لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے پاس ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں تھا، ہمارے دور میں سی پیک منصوبہ شروع کیا گیا، معیشت کی بہتری کیلئے برآمدات بڑھانی ہوں گی، انٹرنیٹ فار آل منصوبے کو فروغ دیں گے۔

ترقی کیلئے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے، ہمیں معاشی بحران ورثے میں ملا، مسلم لیگ کی گزشتہ حکومت میں انرجی بحران کو حل کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے گا۔

پاکستان کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی سے شدید خطرات درپیش ہیں، گزشتہ حکومت نے ملکی ترقی کیلئے کچھ کام نہ کیا، ڈیجیٹل پاکستان کی طرف تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، مستقبل میں مضبوط ڈیجیٹل نظام سے تیزی سے ترقی ممکن ہوگی۔

Related Posts