نیو کراچی کی فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو کراچی کی فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی
نیو کراچی کی فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد10ہوگئی

کراچی: نیو کراچی کے علاقے میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو نیو کراچی میں ایک فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا تھا، جس سے گنجان آباد علاقے کا انفرااسٹرکچر اور بجلی کا نظام تباہ ہوگیا۔ زوردار دھماکے سے ایک منزلہ فیکٹری کا ڈھانچہ تباہ ہوگیا تھا جبکہ برابر میں واقعہ دیگر 2 صنعتوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا۔

یہی نہیں بلکہ قریبی رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بوائلر کا بڑا حصہ ہوا میں اڑ کر دور جاکر گرا جس سے کچھ دیگر صنعتیں یونٹس بھی متاثر ہوئے اور اس سے حصہ گنجان آباد علاقے میں رہائشی مقامات کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ پولیس کے مطابق فیکٹری کا مالک ان دنوں اپنے گھر والوں کے ساتھ کینیڈا میں مقیم ہے۔تفتیشی حکام کو شبہ ہے کہ ڈرمز میں کچھ کیمیکل ہونے کی وجہ سے دھماکے کی شدت مزید اضافہ ہوا۔

دھماکے کے بعد فائربریگیڈ، پولیس، رینجرز اور محکمہ لیبر اور انڈسٹریز کے حکام جائے وقوع پر پہنچے اور جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ایدھی اور چھیپا ایمبولنسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے شخص کا کہنا تھا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اُس وقت بوائلر آپریٹر اور دیگر ورکرز جائے وقوع کے قریب تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فیکٹری کے برابر میں آرام کرنے کے کمرے میں تھے جب دیوار گری اور وہ زخمی ہوگئے۔

Related Posts