بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں اور سیلات سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں اور سیلات سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی
بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں اور سیلات سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی ریاست مہاراشٹرا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں مہاراشٹرا کے رائے گڑھ اور ستارا اضلاع میں ہوئی ہیں جبکہ ضلع رائےگڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں عمارتیں گر گئی ہیں ، سڑکیں زمین میں دھنس گئی ہیں جبکہ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں، اور مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ 90 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے متعدد گاؤں سیلابی صورتحال سے بری طرح متاثر ہیں، سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا میں کئی دہائیوں کے بعد اتنی شدید بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ مٹی کے تودے گرنے سے ممبئی کے جنوب مشرق میں واقع چھوٹا گاؤں تالیے مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ اس گاؤں کے کم از کم 42 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات، پولنگ کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

Related Posts