ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 459ہوگئی، 5114صحتیاب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 459ہوگئی، 5114صحتیاب
ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 459ہوگئی، 5114صحتیاب

اسلام آباد:ملک بھرمیں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 459 ہو گئی، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 20130 تک جاپہنچی ہے،اب تک سب سے زیادہ اموات 180خیبرپختونخوا میں ہوئیں۔

صوبہ سندھ میں 130 اور پنجاب میں 121 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،4817 صحت یاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق ملک بھر سے وائرس کے 1312 نئے کیسز اور 22 ہلاکتیں ہوئی ہیں، پنجاب میں 640 کیسز اور 6 مزید افراد اپنی جانوں سے محروم ہوئے، سندھ میں 363 نئے کیسز اور 8 ہلاکتیں سامنے آئیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی 8 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 222 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں 2 اموات اور 46 نئے کیسز، اسلام آباد میں 28، گلگت میں 8 اور آزاد کشمیر میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ میں کورونا کے مزید 363 مریض سامنے آنے کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 7465 اور 8 نئی ہلاکتیں رپورٹ ہونے کے بعد اموات کی تعداد 130 ہو گئی ہے

حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور اموات کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 1555 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں جنہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جا چکی ہے۔پنجاب سے اب تک کورونا کے 640 کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

نئے کیسز اور ہلاکتیں سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7494 اور ہلاکتیں 121 تک پہنچ گئیں۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 640 نئے کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 7494 ہو گئی ہے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق اب تک 768 زائرین سنٹر ز، 1926 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 86 قیدیوں اور 4714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ابھی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Related Posts