کابل، اسکول کے باہر خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 58ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل، اسکول کے باہر خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 58ہوگئی
کابل، اسکول کے باہر خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 58ہوگئی

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں ایک سکول کے باہر خودکش کاربم کے بعدیکے بعد دیگر ے دوبم دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر58 ہوگئی جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں شہرکے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

سیدالشہداء اسکول کے سربراہ علی خان احسانی اور افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر تقریباً ساڑھے چار بجے کابل شہر کے مغرب میں واقع دشت ارچی کے علاقے میں سیدالشہداء ہائی سکول کی عمارت کے داخلی دروازے کے باہر پہلے ایک کرولاکارنے آکر بم دھماکہ کیا۔

جس کے چند منٹ بعد مزیددو دھماکے ہوئے جن کی زدمیں آکر اسکول سے رخصت ہونے والی متعدد طالبات سمیت سینکڑوں افرادجاں بحق اور زخمی ہوگئے۔خودکش کاربم دھماکے علاوہ دو بم دھماکوں کی نوعیت کے بارے میں افغان حکام نے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی۔

اطلاعات ملتے ہی سیکیور ٹی فورسز کی بڑی تعدادنے علاقے کا گھیراؤکرلیا اورسائرن بجاتی ہوئی درجنوں ایمبولینس گاڑیاں تیزی سے جاں بحق اور زخمیوں کو شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے لگ گئیں۔

اس موقع پر مقامی لوگ اپنے پیاروں اور لخت جگر کو ڈھونڈتے رہے جبکہ بعض افراد میں شدید اشتعال بھی دیکھنے میں آیا اورایمبولینس گاڑیوں پر حملہ آوربھی ہوئے۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ سکول کابل کے مغرب میں ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے علاقے دشت ارچی میں واقع ہے۔

وزارت تعلیم کی ترجمان نجیبہ آریان کے مطابق سیدالشہدا ہائی اسکول میں طلبہ و طالبات کی روزانہ دو شفٹیں چلائی جاتی ہیں جہاں آخری شفٹ طالبات کے لئے مختص ہوتی ہے جس کے دوران دھماکے کراکے طالبات کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے داعش کو واقعہ کا ذمہ دارٹھہرایا ہے۔ افغان صدراشرف غنی نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے طالبان کو واقعہ کا ذمہ دار قراردیا ہے۔

Related Posts