بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی اموات ناقابل تلافی نقصان ہے، شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی اموات ناقابل تلافی نقصان ہے، شہباز شریف
بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی اموات ناقابل تلافی نقصان ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بیرون ملک پاکستانیوں کی وفات پر گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کورونا وباء سے وفات پر بے حد دکھ ہے،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزم وہمت اور وفا کی قابل فخر مثال ہیں۔

بیرون ملک رہنے والے اہل وطن پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں،یہ وہ عظیم پاکستانی ہیں جو اپنوں اور ملک کی آسودگی کے لئے ہجرت کا غم سہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ باہر آباد پاکستانیوں کی اموات ملک کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

Related Posts