عید الاضحیٰ کی تاریخ بھی آگئی، جانئے کب ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عرب امارات کے ماہرین نے پیش گوئی کردی، فوٹو العربیہ

متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ منائی جائے گی۔ یہ پیش گوئی چاند کی متوقع رویت کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اماراتی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق ذو الحجہ کا چاند 27 مئی 2025 کی شام کو نظر آنے کی توقع ہے، جس کے بعد 28 مئی کو ذو الحجہ کا پہلا دن ہوگا۔ چاند 7:02 صبح اماراتی وقت کے مطابق طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

موقر معاصر آج نیوز کے مطابق سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ چاند کی ممکنہ رویت عید کی متوقع تاریخ سے مطابقت رکھتی ہے۔

امارات کے سرکاری تعطیلات کے کیلنڈر کے مطابق، یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات ذو الحجہ 9 تا 12 (1445 ہجری) ہوں گی، جو کہ چار روزہ چھٹیوں پر مشتمل ہوں گی۔

اگر عید جمعہ کو ہوئی تو عوام کو جمعرات اور جمعہ کی سرکاری تعطیلات کے بعد ہفتہ اور اتوار کا معمول کا ویک اینڈ بھی حاصل ہوگا، یوں یہ ایک طویل ویک اینڈ بن جائے گا۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو متوقع

پاکستان میں ابتدائی فلکیاتی حسابات کے مطابق عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتہ منائے جانے کا امکان ہے۔ تاہم، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

دنیا کے دیگر ممالک بھی مقامی چاند کی رویت کی بنیاد پر اپنی عید کی تاریخوں کا تعین کریں گے، جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں عید مختلف دنوں پر منائی جا سکتی ہے۔

Related Posts