موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کرے گی، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کرے گی، مریم اورنگزیب
موجودہ حکومت ملکی معیشت بحال کرے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرقیادت موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت بحال کرے گی اور لوگوں کو خوشحال بنائے گی۔

انہوں نے آج(اتوار) لاہورمیں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ موجودہ حکومت رمضان المبارک میں معاشرے کے مستحق افراد کو مفت آٹا فراہم کررہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ لاہورکے لوگوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اس کے دس نکاتی ایجنڈے کو کل مینار پاکستان پر مسترد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوان روزگار پروگرام سمیت پی ٹی آئی کے دور حکومت کے تمام پروگرامز درحقیقت نواز شریف کے دور حکومت میں ہی شروع کئے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کا جلسہ کامیاب، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے زیرقیادت پاکستان مسلم لیگ نون کی سابقہ حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالا اوراس وقت معیشت چھ فیصد شرح نمو کے ساتھ فروغ پارہی تھی جبکہ عمران خان نے پاکستان کومہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے مسائل کے ساتھ پیچھے دھکیلا۔

Related Posts