طاقت کے نشے میں چور حکمران عمران خان کو نہیں سمجھ سکتے۔اشوک سوائن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف بھارتی تجزیہ کار و پروفیسر اشوک سوائن نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں چور حکمران عمران خان کو نہیں سمجھ سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کے گزشتہ شب کے جلسے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں اپنی زبردست  سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن میں تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان کا چیلنج

ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن نے کہا کہ عدالتی کیسز ہوں یا گرفتاریاں، کسی بھی رہنما کی شہرت کو کم نہیں کرتیں بلکہ بڑھا دیتی ہیں۔ طاقت کے نشے میں چور حکمران اس حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

گزشتہ شب اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں پروفیسر اشوک سوائن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عمران خان کے ہزاروں لاکھوں ہمدرد آزادی کے نعرے لگا رہے ہیں۔ بھارت میں جب جے این یو کے طلبہ آزادی کا گیت گائیں تو انہیں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مینارِ پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اکتوبر میں انتخابات کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔

Related Posts