عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا حکم دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا
عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست پر فیصلہ سنادیا

کراچی: عدالت نے رُکن قومی اسمبلی و ٹی وی میزبان عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دے دیا، پوسٹ مارٹم کیلئے اُن کی قبر کشائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

بیرسٹرراجہ ارسلان مقدمے میں درخواست گزار کی جانب سے پیش ہوئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عامرلیاقت کی وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ورثا پوسٹ مارٹم کرانا نہیں چاہتے، ورثا کے مطابق پوسٹ مارٹم سے والد صاحب کی روح کو تکلیف ہوگی، ورثا کہتے ہیں ہمیں کسی پر شک بھی نہیں ہے۔

پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ جسم کا اندرونی جائزہ لئے بغیر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکتا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے پولیس کو احکامات پر عمل کرانے کی ہدایت بھی کردی، عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی جائے گی۔

درخواست گزارعبدالاحد نے کہا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، وہ معروف شخصیت ہیں، وجہ موت کا تعین ضروری ہے۔

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا تھا کہ عامر لیاقت کی اچانک موت سے اُن کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں، شبہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائیداد کے تنازعے پر قتل کیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور کرلی اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت جاری کردی۔

معلوم رہے کہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے، وہ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی تاہم عامر لیاقت کے اہلخانہ نے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا تھا۔

Related Posts