ڈی ایم سی کورنگی کو تیل فراہم کرنیوالے ٹھیکیدار نے نیب کے خوف سے موت کو گلے لگالیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The contractor who supplied oil to DMC Korangi committed suicide

کراچی: ڈی ایم سی کورنگی کو ڈیزل پیٹرول فراہم کرنے والے ٹھیکیدار نے مبینہ طور پرخودکشی کرلی ،متوفی کی شناخت طارق خواجہ کے نام سے کی گئی ،متوفی نور پیٹرولیم کمپنی کا فرنٹ مین تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خواجہ طارق کے بزنس پارٹنر شفقت محمود کا نیب میں کیس چل رہا ہے،ممکنہ طور پر نیب کے خوف سے آفس میں خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

نیب نے کیس کے سلسلے میں متوفی خواجہ طارق کو اسلام آباد طلب کیا تھا، متوفی نے اسلام آباد جانے کے لئے ٹکٹ بھی بک کرالیا تھا اور ائیر پورٹ جانے کے لئے نکلا تھا۔

طارق خواجہ واپس دفتر آیا اور اپنے اہلخانہ کو فون کرکے کہا کہ یہ آخری فون ہے اسکے بعد بات نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں:ملیر میں کورونا کے سیکڑوں کیسز مثبت آنے کے بعد 6سرکاری اسکول بند

اہلخانہ سے بات کرنے کے بعد اپنے آفس میں متوفی نے خود کو گولی ماری، متوفی کی رہائش گلشن اقبال میں ہے ، وقوعہ سے تیس بور پسٹل قبضے میں لے لیا ہے۔

Related Posts