شہرِ قائد میں موسمِ سرما کی بارشوں نے اعتدال پسند موسم کو سرد سے سرد ترین کردیا، 8 جنوری کی شب شہریوں کا ٹھنڈ سے براحال رہا، سرد ترین رات میں درجۂ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت نقطۂ اعتدال سے نقطۂ انجماد کی جانب گامزن ہے۔ 8 اور 9 جنوری کی درمیانی شب سردی نے شہریوں کو ہاتھ سینکنے پر مجبور کردیا۔ تیز ہواؤں نے ٹھنڈ میں مزید اضافہ کردیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، سردی میں مزید اضافہ