اسلام آباد:ندرون ملک فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، ایڈوائزری کے مطابق ایئرپورٹ اسٹاف اور مسافر پارکنگ ایریاز سے آگے نہیں جا سکیں گے۔
ایئرپورٹ منیجر سماجی فاصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے اور اور روانگی سے قبل طیارے میں اسپرے کے بعد سول ایویشن سے سرٹیفیکیٹ لینا لازمی ہوگا،پانچ مخصوص ایئرپورٹ پر اندرون ملک روانگی آمد پر ڈس انفیکشن اسپرے کریں گے۔
اسٹیشن مینیجر مسافروں کی مکمل فہرست پرواز کی روانگی سے قبل محکمہ صحت کے فوکل پرسن کو دے گا،مسافروں اور فضائی عملے کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے گا، ٹمپریچر ظاہر ہونے پر آف لوڈ کیا جائے گا۔
طیارے میں سیٹوں کی آخری لائن میڈیکل ایمرجنسی کے لیے خالی رکھی جائے گی، مسافروں کو سرجیکل ماسک ایئر لائنز کی جانب سے دیے جائیں گے۔
پی آئی اے اور نجی ایئرلائن 16مئی کو اندرون ملک آپریشن شروع کر رہی ہیں، اندرون ملک پروازوں پر ہر قسم کا پروٹوکول ختم کر دیا گیا ہے۔
دوران پرواز مسافروں کو اپنی سیٹ تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی مسافروں کو ہر تیس منٹ بعد سینیٹائزر فراہم کیا جائے گا دوران پرواز کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا ضرورت پر صرف ایک بوتل پانی کی دی جائے گی۔