ملک کے مختلف شہروں میں مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔
کراچی، لاہور، کوئٹہ، بہاول نگر، گوجرہ، ملتان اور رحیم یار خان سمیت ملک بھر کے تمام گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کیک کاٹے گئے اور کرسمس کی نغمے گائے گئے ۔
کرسمس ٹری کو برقی قمقموں سے سجایا گیا، مسیحی برادری نے ایک دوسرے کو مبارک باد، تحائف اور مٹھائیاں پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں:
الخدمت کے تحت سینکڑوں نادار مسیحیوں میں کرسمس تحائف تقسیم
گوجرانوالا شہر کے سب سے بڑے گرجا گھر میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بہاول نگر کے یوٹیلٹی اسٹور میں مسیحی برادری کے لیے دو کاؤنٹر مختص کیے گئے جبکہ ملتان میں بھی کرسمس کے موقع پر سستے بازار لگا ئے گئے۔