ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل کا معاملہ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل کا معاملہ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا
ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل کا معاملہ، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع شرقی کے پوش علاقے گلستان جوہر بلاک 7 میں ماہر تعلیم سید خالد رضا کے قتل کا معاملہ، پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دشمن ملک نے مقامی سہولت کاروں کی مدد سے واردات کی۔

ذرائع کے مطابق سہولت کاری قوم پرست تنظیم کے کارندوں نے انجام دیتے ہوئے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزمان تربیت یافتہ تھے، مقتول کو ایک ہی گولی سر پر مار کر ٹارگٹ کیا گیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بشیر احمد پیر المعروف امتیاز عالم کا قتل، محمود آباد میں ظہور نامی شہری کا قتل بھی اس سلسلے کی کڑی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:گلستانِ جوہر میں فائرنگ، ماہرِ تعلیم خالد رضا گھر کی دہلیز پر شہید

تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کی تینوں وارداتوں کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہیں،واردت کے لیے نیا اسلحہ استعمال کیا گیا ہے۔ واردت سے ملنے والا تیس بور کا خول پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا۔

Related Posts